QR codeQR code

یوکرین نے روسی سرحد پر فوج میں اضافہ کردیا

سرحدوں پر تعیناتی کے لئے اپنے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا

4 Dec 2018 گھنٹہ 18:02

ماسکو اور کی ایف کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحدوں پر تعیناتی کے لئے اپنے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا۔


ماسکو اور کی ایف کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحدوں پر تعیناتی کے لئے اپنے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے یہ اعلان ملک کے دس علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے چند روز کے بعد کیا-

ریزرو فوجیوں کا پہلا دستہ جو سیکڑوں یوکرینی فوجیوں پر مشتمل ہو گا روس کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لئے بیس روزہ مشقوں میں حصہ لے گا-

یوکرین اور روس کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب یوکرین کے تین بحری جنگی جہاز گذشتہ پچیس نومبر کو آبنائے کرچ سے گذر کر جزیرہ نمائے کریمیا میں روس  کی سمندری حدود میں داخل ہو گئے۔ 

یوکرین کے اس اقدام پر روس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوکرین کے تینوں بحری جہازوں کو اپنے قبضے میں لے کر ان میں موجود لوگوں کو گرفتار کر لیا-

روس اور یوکرین کے تعلقات دو ہزار چودہ میں خراب ہو گئے تھے جب اس وقت کی حکومت کے خلاف مغرب نواز گروہوں نے بغاوت کر دی تھی-


خبر کا کوڈ: 383135

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383135/یوکرین-نے-روسی-سرحد-پر-فوج-میں-اضافہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com