تاریخ شائع کریں2018 4 December گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 383045

دنیا میں جنگل کے قانون کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا
بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی پر جنگل کا قانون غلبہ پا رہا ہے وہ بھی ایسی حالت میں کہ اہم ترین بین الاقوامی معاہدے اور سمجھوتے مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں
دنیا میں جنگل کے قانون کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپ کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ عالمی سطح پر جنگل کے قانون کی حکمرانی نہ ہوجائے

فیڈریکا موگرینی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں  کہا کہ یورپی یونین کو اس بات پر تشویش ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی پر جنگل کا قانون غلبہ پا رہا ہے وہ بھی ایسی حالت میں کہ اہم ترین بین الاقوامی معاہدے اور سمجھوتے مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں کہ اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ نیا عالمی نظام وقوع پذیر ہی نہیں ہوا اور اس سے بھی بدتر یہ کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کے بجائے جنگل کے قانون کی حکمرانی کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا کہ بہت سے ایسے عالمی معاہدے و سمجھوتے جو سرد جنگ کے خاتمے کا باعث بنے ہیں، اس وقت خطرے سے دوچار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک نئے عالمی نظام کے قیام سے بہتر یہ ہے کہ موجودہ قوانین کو بچانے کی کوشش اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کی جائے۔فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر ایک باانصاف دنیا کے قیام کے لئے یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcc01q1p2bq4x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ