QR codeQR code

اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے وفد کی ملاقات

ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کا دسواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا

4 Dec 2018 گھنٹہ 14:57

سید عباس عراقچی اور پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے سیاسی مذاکرات کے دسویں دور میں اپنے اپنے ملکوں کے وفد کی قیادت کی-


ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کا دسواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے سیاسی مذاکرات کے دسویں دور میں اپنے اپنے ملکوں کے وفد کی قیادت کی-

اسلام آباد میں انجام پانے والے مذاکرات کے دسویں دور میں دونوں ہی ملکوں کے حکام نے مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت زور دیتے ہوئے اہم علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا-

فریقین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیتے ہوئے امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر بھی تاکید کی-

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے منگل کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اور خارجہ سیکریٹری کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورت حال پر بات چیت ہوئی-

انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں نے دونوں ملکوں کے لئے کچھ نئے مواقع بھی فراہم کئے ہیں اور کچھ رکاوٹیں بھی پیدا کی ہیں اور اس دورے میں ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نئے مواقع سے فائدہ ا ٹھانے کے بارے میں بات ہوئی-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں یمن میں انسانی المیے کو کس طرح ختم کیا جائے اس موضوع پر بھی بات چیت ہوئی-

نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایران اور پاکستان کے سیاسی مذاکرات کے دسویں دور میں شرکت کے لئے پیر کو اسلام آباد پہنچے تھے انہوں نے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کئی دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں-


خبر کا کوڈ: 383035

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383035/اسلام-آباد-میں-ایران-اور-پاکستان-کے-وفد-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com