QR codeQR code

سری لنکا کی عدالت نے وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئے

وزیراعظم مہنداراجاپاکسےکےبطور وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئے

4 Dec 2018 گھنٹہ 14:01

عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کو وزیراعظم کےاختیارات استعمال کرنے سےروک دیا ہے،اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کو بھی قانونی حیثیت کے ساتھ کام کرنےسے روک دیا


سری لنکا کی ایک عدالت نے وزیراعظم مہنداراجاپاکسےکےبطور وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئےہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کو وزیراعظم کےاختیارات استعمال کرنے سےروک دیا ہے،اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کو بھی قانونی حیثیت کے ساتھ کام کرنےسے روک دیا اور کہا کہ جب تک ان کی حکومت کو قانونی حیثیت نہ مل جائے وہ اور ان کی کابینہ کام نہیں کرسکتی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقرری متنازع ہے ، راجاپاکسے ملکی سربراہ رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انھیں ایک ماہ قبل اکثریت کے حامل وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو معطل کرکے ملک کے صدر نے وزیراعظم بنایا تھا جس کےبعد سے سری لنکامیں سیاسی بحران جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 383003

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383003/سری-لنکا-کی-عدالت-نے-وزیر-اعظم-اختیارات-معطل-کردیئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com