تاریخ شائع کریں2018 4 December گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 383003

سری لنکا کی عدالت نے وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئے

وزیراعظم مہنداراجاپاکسےکےبطور وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئے
عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کو وزیراعظم کےاختیارات استعمال کرنے سےروک دیا ہے،اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کو بھی قانونی حیثیت کے ساتھ کام کرنےسے روک دیا
سری لنکا کی عدالت نے وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئے
سری لنکا کی ایک عدالت نے وزیراعظم مہنداراجاپاکسےکےبطور وزیر اعظم اختیارات معطل کردیئےہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کو وزیراعظم کےاختیارات استعمال کرنے سےروک دیا ہے،اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کو بھی قانونی حیثیت کے ساتھ کام کرنےسے روک دیا اور کہا کہ جب تک ان کی حکومت کو قانونی حیثیت نہ مل جائے وہ اور ان کی کابینہ کام نہیں کرسکتی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقرری متنازع ہے ، راجاپاکسے ملکی سربراہ رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انھیں ایک ماہ قبل اکثریت کے حامل وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو معطل کرکے ملک کے صدر نے وزیراعظم بنایا تھا جس کےبعد سے سری لنکامیں سیاسی بحران جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzw9wwak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ