تاریخ شائع کریں2018 4 December گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 382995

امریکی اقدامات شام کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے روسی ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفتگو میں کہا
شام میں دریائے فرات کے مشرقی ساحلی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکی اقدامات سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کے مترداف ہیں۔
امریکی اقدامات شام کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں
روسی وزیرخارجہ نے شام میں امریکی مداخلت اور کشیدگی پیدا کرنے والی اس کی پالیسیوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے روسی ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفتگو میں شام میں دریائے فرات کے مشرقی ساحلی علاقوں میں امریکی اقدامات کو شام کی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قراردیا اور کہا کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی ساحلی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکی اقدامات سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کے مترداف ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اس کے اقدامات وقتی ہیں لیکن  اس موضوع کے انتہائی اہم ہونے کے پیش نظر علاقے کے ملکوں کے لئے یہ ایک خطرناک کھیل ہے۔

انہوں نے آستانہ مذاکرات کے تحت امن کے عمل کے بارے میں امریکا کے ذریعے مایوسی پھیلانے اور غلط اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے پاس شام کے سلسلے میں کوئی متبادل اسٹریٹیجی نہیں رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج غیر قانونی طریقے سے شام اور ترکی کی سرحدوں پرعین العرب شہر سے تل ابیض شہر کے اطراف تک پانچ فوجی چیک پوسٹیں قائم کرچکی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے برخلاف امریکا بدستور شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf10dmtw6dc1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ