QR codeQR code

شام پر اسرائیل کے مسلسل ہوائی حملے

شام پر اسرائیل کے مسلسل ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا

3 Dec 2018 گھنٹہ 19:26

اسرائیل خود کو عالمی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آئے روز صہیونی فوج شام پر فضائی حملے کرتی ہے۔


فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے رہنما نے شام پر اسرائیل کے مسلسل ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خود کو عالمی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آئے روز صہیونی فوج شام پر فضائی حملے کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے شام پر اسرائیل کے مسلسل ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خود کو عالمی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آئے روز صہیونی فوج شام پر فضائی حملے کرتی ہے۔ حماس نے شام پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن بار بار سرزمین شام کی خود مختاری پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل خود کو عالمی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آئے روز صہیونی فوج شام پر فضائی حملے کرتی ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ شام پر اسرائیلی فوجی حملے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ صہیونی ریاست کی وجہ سے پورے خطے کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔خلیل الحیہ نے کہا کہ عالمی برادری کو صہیونی ریاست کے جرائم اور پڑوسی ملکوں کی خود مختاری کو پامال کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن فلسطینی قوم پر روزانہ کی بنیاد پر حملہ آور ہے،عرب اور مسلمان ممالک کو مل کر صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا اور صہیونی جارحیت سے روکنا ہوگا۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 382799

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382799/شام-پر-اسرائیل-کے-مسلسل-ہوائی-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com