تاریخ شائع کریں2018 3 December گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 382791

چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا

چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا
امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان جی-20 اجلاس کے دوران ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے
چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان جی-20 اجلاس کے دوران  ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکہ سے ایکسپورٹ ہونے والی کاروں پر عائد 40 فیصد برآمدی ٹیکس کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر اور چینی ہم منصب کے درمیان جی-20 اجلاس کے حاشیہ  میں اہم ملاقات کے دوران 90 دن کے لیے نئے ٹیکس کے اطلاق کو موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ان 90 دنوں میں تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjh8etvuqeoaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ