تاریخ شائع کریں2018 3 December گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 382781

پاکستان کو برآمد کی جانے والی اشیا میں اضافہ

اب تک پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات میں تقریبا ساٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے
بائیس مارچ سے تین نومبر کے عرصے میں پاکستان کے لیے آٹھ سو ساٹھ ملین ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں انسٹھ فی صد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے
پاکستان کو برآمد کی جانے والی اشیا میں اضافہ
رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک پاکستان کے لیے ایران کی برآمدات میں تقریبا ساٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات پاکستان میں متعین ایران کے کمرشل اتاشی محمود حاجی یوسفی نے اسلام آباد میں ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ بائیس مارچ سے تین نومبر کے عرصے میں پاکستان کے لیے آٹھ سو ساٹھ ملین ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں انسٹھ فی صد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو برآمد کی جانے والی اشیا میں پیٹروکیمیکل مصنوعات، کھجوریں، چاکلیٹ، بسکٹ، پلاسٹک میٹریل، مشینیں اور صنعتی پرزہ جات شامل ہیں۔ایران کے کمرشل اتاشی نے کہا کہ پاکستان کی منڈیوں میں ایرانی مصنوعات کی کھپت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک پاکستان سے ایران منگائی جانے والی اشیا کی مالیت میں اکہتر فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کا حجم تین سو بتیس ملین ڈالر سے گھٹ کر ایک سو چورانوے ملین ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivrapzt1avy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ