تاریخ شائع کریں2018 3 December گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 382765

عراق میں داعش کے خلاف کریک داؤن بھاری تعداد میں گولہ بارود درآمد

دارالحکومت بغداد پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا
جرف النصر نامی علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے
عراق میں داعش کے خلاف کریک داؤن بھاری تعداد میں گولہ بارود درآمد
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے دارالحکومت بغداد پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

بغداد میں عوامی رضاکار فورس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران جرف النصر نامی علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔کہا جارہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے یہ اسلحہ و گولہ بارود دارالحکومت بغداد کو نشانہ بنانے کے لیے یہاں چھپایا تھا۔عراقی سیکورٹی فورس نے ایک اور کارروائی کے دوران مغربی صوبے الانبار میں داعشی دہشت گردوں کے زیر استعمال سات سرنگیں اور متعدد خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔دہشت گردوں کی شکست اور ان کا نیٹ ورک ٹوٹ جانے کے باوجود داعش کے کچھ باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف شہروں میں اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے غیر منظم دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaiunem49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ