QR codeQR code

طیب اردوغان نے سعودی ولیعہد کے بیان کو مسترد کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں کہا

3 Dec 2018 گھنٹہ 18:24

جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی ولیعہد بن سلمان کی طرف سے شکوک و شبہات پر مبنی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا


ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی حکام مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں جھوٹ بول رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی ولیعہد بن سلمان کی طرف سے شکوک و شبہات پر مبنی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سبھی ثبوت و شواہد بن سلمان کے سامنے پیش کردیں گے - ترک صدر نے کہا کہ اس ہولناک جرم کے بارے میں خاشقجی کی قاتل ٹیم کے تعلق سے غلط اطلاعات فراہم کرنے کا مقصد اس شخص کو بچانا ہے جس نے خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا - ترک صدر نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو ہم اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے اور اس کیس کے بارے میں بین الاقوامی عدالت سے فیصلہ سنانے کو کہیں گے - واضح رہے کہ آل سعود نے پہلے تو خاشقجی کے قتل کا انکار کیا لیکن کچھ دن بعد معاملے کو الگ رنگ دینے کی کوشش کی - سعودی عرب نے عالمی دباؤ کے سامنے مجبور ہو کر انیس اکتوبر کو اٹھارہ روز بعد بالآخر جھوٹے بیانات اور خاموشی کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں ہی قتل کیا گیا تھا -


خبر کا کوڈ: 382762

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382762/طیب-اردوغان-نے-سعودی-ولیعہد-کے-بیان-کو-مسترد-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com