24 گھنٹوں میں امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ سے 5 ہلاک
تازہ واقعات میں کم سے پانچ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے چوالیس واقعات منظر عام پر آئے۔
شیئرینگ :
امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے پانچ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے چوالیس واقعات منظر عام پر آئے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست ایلی نوائے، پینسلوانیا، نیوجرسی اور ورجینیا میں، پیش آنے والے ان واقعات میں کم سے کم پانچ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی آزادانہ نمائش کے خلاف قوانین، سخت بنانے کے عوامی مطالبے کے باوجود طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی حکومت اور کانگریس، اب تک کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔