تاریخ شائع کریں2018 3 December گھنٹہ 13:54
خبر کا کوڈ : 382646

جی 20 سمٹ کے ایجنڈے کے اہم نکات ٹرمپ کی غفلت کی نذر پوگئے

جی 20 سمٹ کا اعلامیہ تاخیر سے جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات شامل نہیں۔
جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات امریکی صدر کے منفی رویے کی نذر ہوگئے جس کے باعث اعلامیہ جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔
جی 20 سمٹ کے ایجنڈے کے اہم نکات ٹرمپ کی غفلت کی نذر پوگئے
جی 20 سمٹ کا اعلامیہ تاخیر سے جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات شامل نہیں۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں ہونے والے جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات امریکی صدر کے منفی رویے کی نذر ہوگئے جس کے باعث اعلامیہ جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس کے دوران دو اہم نکات عالمی تجارت کا مستقبل اور ماحولیات میں تبدیلی پر اپنی رائے کو کانفرنس میں شامل رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث یہ دونوں نکات اعلامیہ کا حصہ نہیں بن سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل، انفرا اسٹرکچر کی تشکیل، خوراک  کی کمی سے متعلق مسائل سے نمٹنے اور صنفی امتیاز سے متعلق حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا گیا

دوسری جانب جی 20 سمٹ کی سائیڈ لائن ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب کے درمیان تجارتی معاملات طے پاگئے جب کہ ترکی نے سعودی عرب سے صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور کینیڈا نے بھی صحافی کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔
https://taghribnews.com/vdci5rapqt1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ