تاریخ شائع کریں2018 2 December گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 382478

امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا بڑا ملک ہے

ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی رضا نجفی نے کہا
امریکہ نہ فقط خود کیمیائی ہتھیار استعمال کرتا ہے بلکہ وہ صدام اور دوسرے دہشتگردوں کا بھی حامی ہے جو کیمیائی اور مہلک ہتھیار استعمال کرتے ہیں
امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا بڑا ملک ہے
ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی نےکیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے تنظیم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس تنظیم کا شیرازہ بکھر جائیگا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی رضا نجفی نے جمعہ کے روزکیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کو مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا بڑا ملک قرار دیتے ہوئے اس کانفرنس کی شکست میں امریکی کردار پر کڑی نکتہ چینی کی۔

رضا نجفی نے کہا کہ امریکہ نہ فقط خود کیمیائی ہتھیار استعمال کرتا ہے بلکہ  وہ صدام اور دوسرے دہشتگردوں کا بھی حامی ہے جو کیمیائی اور مہلک ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے اسے اس کنونشن کے دیگر رکن ممالک کے بارے میں اظہار خیال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امن اور عالمی سلامتی نے کہا کہ امریکہ نے اپنی تفرقہ انگیز اور خطرناک پالیسی کی وجہ سے تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں اس لئے اسے زیب نہیں دیتا کہ وہ سربراہی کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے بارے میں کانفرنس کے رکن ممالک کے فیصلوں پر نکتہ چینی کرے۔
https://taghribnews.com/vdcbz5bfwrhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ