تاریخ شائع کریں2018 2 December گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 382470

ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد میں ایران کے میزائلی پروگرام اور میزائلی تجربوں کو ممنوع قرار نہیں دیا گیا ہے۔
ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد میں ایران کے میزائلی پروگرام اور میزائلی تجربوں کو ممنوع قرار نہیں دیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے اس دعوے پر کہ ایران نے میزائل تجربات کر کے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کی ہے، کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ملکی ضرورت کے عین مطابق ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایک ایسی قرار داد کا حوالہ دیتے ہیں کہ خود امریکا نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کرنہ فقط  اس کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسروں سے بھی کہا کہ وہ بھی اس قرارداد کی خلاف ورزی کریں بصورت دیگر انھیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے ہفتے کی رات ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے اور ایران کا یہ میزائل متعدد ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائیک پمپیؤ نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اس بیلسٹ میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے بھی اتوار کو امریکی وزیر خارجہ کے دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام ان کے ملک کے لئے باعث تشویش ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف متحدہ طور پر یہ ماحول ایسی حالت میں تیار کیا جا رہا ہے کہ اس سے قبل یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربات ایٹمی معاہدے کے منافی نہیں ہیں۔

امریکی اور پھر برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ دعوے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں کی آٹھ مئی کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر امریکہ کی علیحدگی  اور ایران کے خلاف جوہری پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd5x0szyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ