تاریخ شائع کریں۱۱ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۴۴
خبر کا کوڈ : 382455

حسن نصراللہ نے لبنان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کے بارے میں خبردار کردیا

ایک منٹ تیرہ سیکنڈ کی یہ ویڈیو کلپ کہ جس کا عنوان ہے
ایک منٹ تیرہ سیکنڈ کی یہ ویڈیو کلپ کہ جس کا عنوان ہے، اگر گستاخی کی تو پشیمان ہونا پڑے گا، عبرانی زبان میں سب ٹائیٹل کے ساتھ سید حسن نصراللہ کی تقریر سے شروع ہوتی ہے۔
حسن نصراللہ نے لبنان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کے بارے میں خبردار کردیا
حزب اللہ لبنان کی جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں اسرائیل کو کسی بھی قسم کی جارحیت کی بابت سخت خبردار کیا گیا ہے۔

ایک منٹ تیرہ سیکنڈ کی یہ ویڈیو کلپ کہ جس کا عنوان ہے، اگر گستاخی کی تو پشیمان ہونا پڑے گا، عبرانی زبان میں سب ٹائیٹل کے ساتھ سید حسن نصراللہ کی تقریر سے شروع ہوتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات اور چند فوجی اڈوں کی فضائی تصاویر بھی شامل ہیں اور اس کے فورا بعد حزب اللہ کے مجاہدین اور ان کے میزائلوں کی نمائش کی گئی ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی حکام کی جانب سے لبنان کے خلاف جارحیت کی دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر حزب اللہ کے سربراہ نے سخت خبردار کیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس