تاریخ شائع کریں2018 2 December گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 382452

مذکراتی ٹیم کی حفاظت کی یقن دھانی پر سوئیڈن مذاکرات میں شرکت ممکن ہے

یمنی وفد کی سلامتی کی ضمانت دیئے جانے سے مشروط کر دیا
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے سوئیڈن امن مذاکرات میں شرکت کو محاصرے کے خاتمے اور یمنی وفد کی سلامتی کی ضمانت دیئے جانے سے مشروط کر دیا ہے۔
مذکراتی ٹیم کی حفاظت کی یقن دھانی پر سوئیڈن مذاکرات میں شرکت ممکن ہے
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے سوئیڈن امن مذاکرات میں شرکت کو محاصرے کے خاتمے اور یمنی وفد کی سلامتی کی ضمانت دیئے جانے سے مشروط کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمدعلی الحوثی نے کہا ہے کہ سوئیڈن امن مذاکرات میں شرکت کرنے والے یمنی وفد کی روانگی اور واپسی کی مکمل ضمانت نیز ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ ختم کیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ سوئیڈن مذاکرات میں شرکت کرنے والے دوسرے فریقوں نے مثبت ردعمل دکھایا تو یمنی وفد بھی چھے دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
 محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم جارح اتحاد اس سے پہلے بھی امن مذاکرات میں شرکت کرنے والے یمنی وفد کی روانگی میں روکاوٹیں ڈال چکا ہے۔ لہذا انصار اللہ کے وفد کی سوئیڈن مذاکرات میں شرکت محفوظ رفت و آمد کی ضمانت سے مشروط ہے۔
 انہوں نے زخمیوں کو علاج کے لیے یمن سے باہر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور یہ بات زور دے کر کہی اگلے مرحلے میں یمن کا محاصرہ ختم اور پابندیاں ہٹائی جانا چاہئیں۔
https://taghribnews.com/vdcdkx0sxyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ