تاریخ شائع کریں2018 2 December گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 382446

مہنگائی اور ٹیکس میں اضافہ کے خلاف فرانس میں مظاہروں میں شدد

پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی سخت مذمت
فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور ٹیکس میں اضافہ کے سلسلے میں ہو نے والے مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں 110 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس میں پولیس کے 20 اہلکار بھی شامل ہیں۔
مہنگائی اور ٹیکس میں اضافہ کے خلاف فرانس میں مظاہروں میں شدد
فرانس کے صدرامینوئل میکرون نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی سخت مذمت کی۔

فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور ٹیکس میں اضافہ کے سلسلے میں ہو نے والے مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں 110 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس میں پولیس کے 20 اہلکار بھی شامل ہیں۔

فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے بیونس آئرس میں کہا کہ پیرس میں ہفتہ کے روز جو کچھ ہوا اس کا امن اور قانون سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔اس میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہے کہ پولیس نے حملہ کیا، اسٹوروں کو لوٹا، سرکاری اور نجی عمارتوں کو آگ لگائی گئی اور راہگیروں اور صحافیوں کو دھمکی دی گئی۔

واضح رہے کہ پیرس میں ہفتہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یلو ویسٹ کی جانب مبینہ طور پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پولیس کے 20 افسروں سمیت سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے اور 260 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcgtx9w3ak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ