تاریخ شائع کریں2018 1 December گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 382081

نئی دہلی و اسلام آباد قیام امن کے لئے مذاکرات شروع کریں

اختلافات کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
نئی دہلی و اسلام آباد قیام امن کے لئے مذاکرات شروع کریں
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے جمعے کی رات اسلام آباد میں ہندوستان کے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی و اسلام آباد کے اختلافات کے حل اور خطے میں قیام امن کے لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ غیر مشروط طور پر مذاکرات شروع کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔ عمران خان نے کہا کہ ہندوستان اگر تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان اس راہ میں دو قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ہیں اس لئے وہ ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف کا ایک اہم مسئلہ ہے جسے حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس مسئلے کا حل، پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے سرزمین پاکستان دیگر ملکوں کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
https://taghribnews.com/vdcbw5bf8rhbwgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ