تاریخ شائع کریں2018 1 December گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 382074

صہیونی ریاست کے خلاف واپسی مارچ جاری رہے گی

عظیم واپسی مارچ آرگنائزنگ بورڈ نے اس بیان میں اس بات پر زور دیا
غاصب صہیونی حکومت کے خلاف عظیم واپسی مارچ آرگنائزنگ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلطسینی عوام کی حمایت کی قدردانی کی.
صہیونی ریاست کے خلاف واپسی مارچ جاری رہے گی
غاصب صہیونی حکومت کے خلاف عظیم واپسی مارچ آرگنائزنگ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلطسینی عوام کی حمایت کی قدردانی کی.

عظیم واپسی مارچ آرگنائزنگ بورڈ نے اس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہم غزہ پٹی میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف عظیم واپسی مارچ کو جاری رکھیں گے.

آرگنائزنگ بورڈ نے اپنے بیان میں علاقے کے بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری فلسطینی عوام سے خیانت ہے۔

واضح رہے کہ کل مسلسل 36 ویں جمعہ کوہزاروں فلسطینیوں نے غزہ میں فلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کے عنوان کے تحت واپسی مارچ کیا اس دوران صیہونی جارحیت سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ فلسطینی عوام مارچ کے آخری ہفتے بالخصوص 30 مارچ کو قومی یوم الارض مناتے ہیں. فلسطینی قوم نے اس دن کے منانے کا سلسلہ 42 سال پہلے 1976ء میں شروع کیا.اس دن کو منانے کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے دفاع اورارض وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے جس پر فلسطینی قوم جدی پشتی چلی آ رہی ہے. اس روز فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور حق واپسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcd5x0soyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ