تاریخ شائع کریں2018 1 December گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 382067

بغاوت کے پیش نظر سعودی فوج دارالحکومت منتقل

سعودی عرب کے ولی عہد نے ریاض کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بیشتر سعودی فوجیوں کو دارالحکومت ریاض میں منتقل کر دیا ہے
بغاوت کے پیش نظر سعودی فوج دارالحکومت  منتقل
ملک بدر کیے گئے شہزادے کی طرف سے ممکنہ بغاوت کے پیش نظر سعودی عرب کے ولی عہد نے ریاض کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بیشتر سعودی فوجیوں کو دارالحکومت ریاض میں منتقل کر دیا ہے، اس اقدام کی وجہ حکومت مخالف شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے لگائی گئی دھمکی کو قرار دیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اماراتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں حکومت مخالف شہزادے خالد بن فرحان السعود نے شاہی خاندان میں سے اپوزیشن کو متحرک کرکے محمد بن سلمان کی حکومت کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔ جرمنی میں جلا وطن شہزادے کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا انداز حکومت جاہلانہ اور متکبرانہ ہے، اس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ ستمبر میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مختلف حلقوں سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس میں سعودی ولی عہد کس حد تک ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے گزشتہ ولیعہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولیعہد مقرر کرکے شہزادہ محمد بن نائف کو وزیرِ داخلہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پر چند ماہ قبل حملہ بھی ہوا تھا اور وہ اس میں زخمی بھی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfv0dmew6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ