تاریخ شائع کریں۱۰ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۲۱
خبر کا کوڈ : 382058

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 1 ہلاک

3 سکیورٹی اہلکار زخمی 1 دشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ گره عالم میں دشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 1 ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ گره عالم میں دشت گردوں کے خلاف گزشتہ شب جاری آپریشن اختتام پذیر، 3 سکیورٹی اہلکار زخمی 1 دشت گرد ہلاک۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ گره عالم میں دشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے گئے۔ جس سے کیپٹن عمیر، ایف سی اہلکار ذیشان اور پولیس کانسٹيبل نصیب الرحمن زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا سکیورٹی زرائع کے مطابق ہلاک دشت گرد کی شناخت حکیم خان عرفہ  حکیمی  والد عبدالرحمان ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے RPG سیون، دستی بم اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی زرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گرہ عالم میں ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی۔ سکیورٹی زرائع کے مطابق آپریشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ علاقہ کلئیر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس