QR codeQR code

الاسکا میں شدید زلزلے کے باعث مقامی ایئر پورٹ بند

مقامی ایئر پورٹ ، یونیورسٹی ،متعدد سڑکیں اور پل بند کردیے گئے

1 Dec 2018 گھنٹہ 13:41

امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔


امریکا کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے باعث مقامی ایئر پورٹ ، یونیورسٹی ،متعدد سڑکیں اور پل بند کردیے گئے۔

امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 382045

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382045/الاسکا-میں-شدید-زلزلے-کے-باعث-مقامی-ایئر-پورٹ-بند

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com