تاریخ شائع کریں2018 30 November گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 381851

وحدت کانفرنس کے ذریعہ مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہچی ہے

تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ " عفت شریعتی" نے کہا
وحدت کانفرنس میں مختلف کمیشن قائم کیے گئے جن کا مقصد فلسطین اور یمن کی عوام کی حمایت کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا تھا تاکہ ان مظلوموں کی صدا کو دنیا تک پہچایا جاسکے۔
وحدت کانفرنس کے ذریعہ مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہچی ہے
وحدت کانفرنس کے ذریعہ مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہچی ہے

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ " عفت شریعتی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، وحدت کانفرنس کا محور فلسطین اور قدس کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال وحدت کانفرنس میں مختلف کمیشن قائم کیے گئے جن کا مقصد فلسطین اور یمن کی عوام کی حمایت کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا تھا تاکہ ان مظلوموں کی صدا کو دنیا تک پہچایا جاسکے۔
وحدت کانفرنس میں یمن ، فلسطین ، عراق، افغانستان اور شام کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی گئی، جس پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکے داروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور آل سعود ، آل خلیفہ اور صہیونی غاصب حکومت کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا جمہوری اسلامی ایران اس وقت عالم اسلام میں امن و امان اور مسلمانوں کے حقوق کا علم بردار ہے اور انشاء اللہ ہم جلد ہی فلسطینی اور یمنی عوام کی آزادی دیکھیں گے اور مظلوم مسلمانوں کو ان کے کھوئے حقوق واپس دیے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcftydmyw6dcca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ