تاریخ شائع کریں2018 30 November گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 381842

محمد بن سلمان کی ارجنٹینا میں نریندرمودی سے ملاقات

ہندوستان کی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ارجنٹینا میں ہندوستانی وزيراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
محمد بن سلمان کی ارجنٹینا میں نریندرمودی سے ملاقات
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ارجنٹینا میں ہندوستانی وزيراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودیہ عرب کی خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ارجنٹینا میں ہندوستانی وزيراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اور ہندوستان کے وزیر اعظم  نے دونوں ممالک کے درمیان  اقتصادی، سکیورٹی اور سیاسی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے ہندوستانی وزير اعظم مودی کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی تیل کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا اور سعودی کمپنی آرامکو کی طرف سے ہندوستان میں سرمایہ لگانے پر بھی بات چیت کی۔

سعودی ولیعہد اور ہندوستانی وزير اعظم نے شمسی توانائی کے شعبہ میں بھی سرمایہ لگانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcfjydm0w6dcca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ