تاریخ شائع کریں2018 30 November گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 381772

پاکستانی دفاعی نمائش میں ایرانی فوج کے کمانڈر کی شرکت

محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا معائنہ
کراچی میں پاکستان کی دفاعی نمائش میں انھوں نے اس نمائش میں پیش کئے جانے والے پیشرفتہ ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا۔
پاکستانی دفاعی نمائش میں ایرانی فوج کے کمانڈر کی شرکت
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میںپاکستان کی دفاعی نمائش  میں انھوں نے اس نمائش میں پیش کئے جانے والے پیشرفتہ ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا۔

باون ملکوں کی پانچ سو بائیس اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت سے کراچی میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش منگل کے روز شروع ہوئی ہے جس کی افتتاحی تقریب سے پاکستان کے صدر عارف علوی نے خطاب کیا۔

اس سے قبل ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت ایک سطحی دفاعی و فوجی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان میں اس نمائش میں شرکت کی تھی
https://taghribnews.com/vdchqznxi23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ