QR codeQR code

ترکی دہشتگردی کے روک تھام کے وعدے پر عمل درآمد کرے

شام کے نمائندے بشار الجعفری نے ترکی پر الزام عائد کیا

29 Nov 2018 گھنٹہ 20:15

ترکی نے ضمانت دی تھی کہ وہ ادلب سے دہشت گردوں کو نکالنے میں تعاون فراہم کرےگا لیکن ترکی اپنے اس وعدے پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے


اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں سوچی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں سوچی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی نے ادلب میں حاضر دہشت گردوں کی ضمانت دی ہے کہ وہ جنگ بندی کی پابندی کریں گے لیکن ترکی اپنے اس وعدے پر عمل پیرا نہیں ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی نے ضمانت دی تھی کہ وہ ادلب سے دہشت گردوں کو نکالنے میں تعاون فراہم کرےگا لیکن ترکی اپنے اس وعدے پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیارون کا استعمال اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ترکی اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381683

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381683/ترکی-دہشتگردی-کے-روک-تھام-وعدے-پر-عمل-درآمد-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com