تاریخ شائع کریں2018 29 November گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 381668

جذبہ شہادت سعادت کی راہ کو ہموار اور دشمن کو رسوا کرتا ہے

پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے کہا
شہداء اور مدافع حرم شہداء کی یاد میں منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک حقیقت ہے جس مسلمانوں کی سعادت کی راہ کو ہموار کرنے اور کفار پر غلبہ پانے میں اہم کردار ہے
جذبہ شہادت سعادت کی راہ کو ہموار اور دشمن کو رسوا کرتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ جہاد اور شہادت کا جذبہ در حقیقت دشمن کی سازشوں کی شکست کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ جہاد اور شہادت کا جذبہ در حقیقت دشمن کی سازشوں کی شکست کا مظہر ہے۔ جنرل سلامی نے طبی شعبہ سے منسلک شہداء اور مدافع حرم شہداء کی یاد میں منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک حقیقت ہے جس مسلمانوں کی  سعادت کی راہ کو ہموار کرنے اور کفار پر غلبہ پانے میں اہم کردار ہے۔ آج بھی یہ حقیقت موجود ہے اورایران کے افق پر رونما ہونے والی اسلامی روشنی سے دشمن خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں اسی لئے وہ ایران کے خلاف گوناگوں سازشوں میں مصروف ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ مغربی اور مشرقی طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہوگئیں اور انھوں نے اسلام کے چراغ کو خاموش کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت سے استفادہ کیا لیکن شہیدوں نے ثابت کردیا ہے کہ اصلی اور حقیقی طاقت اللہ تعالی کی طاقت ہے اور اللہ تعالی کی راہ اور اس کے نام کی بلندی کے لئے جو لوگ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں وہ زندہ جاوید بن جاتے ہیں اور اللہ تعالی انھیں ابدی حیات عطا کردیتا ہے۔

جنرل اسلامی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی گذشتہ 40 برسوں سے گھناؤنی سازشیں جاری ہیں۔ لیکن شہدائے اسلام نے ان کی تمام سازشوں کو نقش بر آب کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb08bfwrhbw0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ