تاریخ شائع کریں2018 29 November گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 381664

ایرانی بحری بیڑے میں دو نئی آبدوز شامل کرلی گئی

دو نئی آبدوزوں کو ایرانی بحریہ میں شامل کر لیا گیا
بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ فوج اور سپاہ کی بحریہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت اور خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
ایرانی بحری بیڑے میں دو نئی آبدوز شامل کرلی گئی
ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی تیار کردہ دو نئی آبدوزوں کو ایرانی بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔

آبدوزیں حوالے کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ فوج اور سپاہ کی بحریہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت اور خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ کے جوان بحری قزاقوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے بحیرہ عدن میں موجود ہیں۔
بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ سہند ڈسٹرائر مکمل طور پر ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور عنقریب بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
 خانزادی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی فاتح کلاس آبدوز بھی جلد بحریہ کے حوالے کر دی جائے گی۔  
https://taghribnews.com/vdch-znxk23n6-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ