تاریخ شائع کریں2018 29 November گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 381662

یورپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے امداد کا علان

افغانستان کی بحالی کے لیے 535 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی
جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرِ سرپرستی ہونے والی افغانستان کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، 2 روزہ کانفرنس میں ایران، جرمن اور روس سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارت کار شریک ہیں۔
یورپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے امداد کا علان
یورپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے 535 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرِ سرپرستی ہونے والی افغانستان کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، 2 روزہ کانفرنس میں ایران، جرمن اور روس سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارت کار شریک ہیں۔

کانفرنس میں یورپی یونین نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام، تباہ حال شہروں کی بحالی، خدمت عامہ اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات اور جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج پر دستخط کردیئے ہیں۔

535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج میں سے 351 ملین ڈالر خدمت عامہ کی اصلاحات، 90 ملین ڈالر صحت اور خوراک کی کمی دور کرنے کے لیے اور 16 ملین ڈالر 2019 میں ہونے والے کونسل اور صدارتی انتخابات کی مد میں خرچ کیے جائیں گے جب کہ 42 ملین ڈالر کا ایک اور معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونیسیف افغانستان کے سربراہ ایلسن پارکر نے متنبہ کیا تھا کہ جنگ زدہ افغانستان میں بچوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے اور 5 لاکھ کے قریب بچے فاقہ کشی کے باعث ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvydm0w6dcva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ