QR codeQR code

سعودی ولیعہد کے خلاف احتجاج میں شدد، ارجنٹاین میں بھی عوام سڑکوں پر

ارجنٹائن کی سڑکوں پر مارچ کر کے بن سلمان کے دورے کی مذمت

29 Nov 2018 گھنٹہ 18:27

ہزاروں افراد ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئریس کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بن سلمان کی شرکت کے خلاف شدید احتجاج کیا


سعودی ولی عہد کے غیر ملکی دوروں کے خلاف میزبان ملکوں میں عوامی مظاہرے جاری ہیں اور ہزاروں لوگوں نے ارجنٹائن کی سڑکوں پر مارچ کر کے بن سلمان کے دورے کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں افراد ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئریس کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بن سلمان کی شرکت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بن سلمان کے دورہ ارجنٹائن کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کے باہر اجتماع کیا اور یمنی شہریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن میں گروپ بیس کے خلاف نعرے درج تھے اور اس گروپ پر دنیا بھر کے قدرتی وسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جی ٹوئنٹی کا سربراہی اجلاس جمعے کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والا ہے جس کی سیکورٹی کے لیے بائیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381661

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381661/سعودی-ولیعہد-کے-خلاف-احتجاج-میں-شدد-ارجنٹاین-بھی-عوام-سڑکوں-پر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com