QR codeQR code

جوہری معاہدے کی بقاء کے لیے فریقین معاہدے پر عمل درآمد کرے

وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے کہا

29 Nov 2018 گھنٹہ 13:26

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اگر یورپ اور دوسرے فریق جوہری معاہدے پر دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں تو اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔


اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا مستقبل یورپ کی جانب سے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کرنے پر منحصر ہے بہ صورت دیگر جوہری معاہدہ خطرے میں پڑجائے گا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے گزشتہ دنوں برسلز کے دورے کے موقع پر بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ «برونو وانڈر پلویم» Bruno Wonder Plovimکے ساتھ ایک ملاقات میں  ایران بیلجیم تعلقات، تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اگر یورپ اور دوسرے فریق جوہری معاہدے پر دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں تو اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔

انہوں نے یورپ اور دیگر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔

اس ملاقات میں بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے.انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بشمول بیلجیم کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رہے گی.


خبر کا کوڈ: 381610

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381610/جوہری-معاہدے-کی-بقاء-کے-لیے-فریقین-پر-عمل-درآمد-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com