تاریخ شائع کریں2018 28 November گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 381481

ایران اور شام کے اعلی سفارتکاروں کی ملاقات

شام امن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
اسلامی جمہوریہ ایران اور شامی حکومت کے اعلی سفارتکاروں نے آستانہ عمل کے تحت شام امن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
ایران اور شام کے اعلی سفارتکاروں کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور شامی حکومت کے اعلی سفارتکاروں نے آستانہ عمل کے تحت شام امن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورحسین جابری انصاری اور شامی حکومت کے سنیئر مذاکرات کار بشار الجعفری نے اس ملاقات میں آستانہ امن عمل کے نئے دور کا جائزہ لیا. فریقین نے اس اجلاس کے ایجنڈے اور آئندہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ عمل کے گیارہویں دور کا آغاز آج آستانہ کے شہر میں ہوگا جو دو دن تک جاری رہے گا.اس اجلاس میں شرکت کے لئے سنیئر ایرانی مذاکرات کار حسین جابری انصاری ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں قازقستان کے دورے پر ہیں.شام امن مذاکرات کے اس عالمی اجلاس میں اقوام متحدہ اور اردن بطور مبصر شریک ہوں گے.
https://taghribnews.com/vdcevz8xzjh8vei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ