QR codeQR code

ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف پر شکر گذار ہیں

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا

28 Nov 2018 گھنٹہ 16:06

مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف اور اسی طرح فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔


حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے مؤقف کی قدردانی کی۔

فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف اور اسی طرح فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت اور پائیداری کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے حوصلوں کومزید بلند کیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں واپسی مارچ پر مبنی ریلیوں میں ہونے والے فلسطینی شہیدوں اور زخمیوں  کے ساتھ  ایران کی ہمدردی اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے سلسلے میں ایرانی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے اور عرب ممالک کو بھی ایران کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت نیز فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 381459

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381459/ایران-کے-ٹھوس-اور-جراتمندانہ-مؤقف-پر-شکر-گذار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com