تاریخ شائع کریں2018 28 November گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 381453

فلسطینی عوام سے ایران کی بھرپور حمایت کا سکریہ ادا کرتے ہیں

مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے مؤقف کی قدردانی کی۔
فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف اور اسی طرح فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فلسطینی عوام سے ایران کی بھرپور حمایت کا سکریہ ادا کرتے ہیں
حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے مؤقف کی قدردانی کی۔

فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف اور اسی طرح فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت اور پائیداری کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے حوصلوں کومزید بلند کیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں واپسی مارچ پر مبنی ریلیوں میں ہونے والے فلسطینی شہیدوں اور زخمیوں  کے ساتھ  ایران کی ہمدردی اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے سلسلے میں ایرانی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے اور عرب ممالک کو بھی ایران کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت نیز فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdkf0ssyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ