تاریخ شائع کریں2018 28 November گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 381417

سینچری ڈیل پر عملدرآمد ممکن نہیں،امریکی سفیر

سینچری ڈیل منصوبے کا اعلان فی الحال موخر کر دیا گیا
موجودہ حالات میں سینچری ڈیل پر عملدرآمد ممکن نہیں سینچری ڈیل پر عملدرآمد کو ماحول سازگار بنانے تک موخر کر دیا گیا۔
سینچری ڈیل پر عملدرآمد ممکن نہیں،امریکی سفیر
اسرائیل میں متعین امریکی سفیر نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل منصوبے کا اعلان فی الحال موخر کر دیا گیا۔

فلسطین خبر رسان ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سینچری ڈیل پر عملدرآمد ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل پر عملدرآمد کو ماحول سازگار بنانے تک موخر کر دیا گیا۔
امریکی صدر کے داماد اور مشیر اعلی جیرڈ کوشنر، مشرق وسطی کے امور میں امریکی نمائندے جیسن گرین بلاٹ اور ڈیوڈ فریڈ مین نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس میں ایک دوسرے سے ملاقات اور سینچری ڈیل کی رونمائی کے وقت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر سے اپیل کی ہے کہ اندرونی سیاسی چپقلش ختم ہونے تک سینچری ڈیل کو موخر کر دیا جائے۔
سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا اور آوارہ وطن فلسطینیوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہو گا اور صرف غزہ اور غرب اردن کا ایک بہت ہی مختصر سا علاقہ فلسطینیوں کے نام سے باقی رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdff0s5yt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ