تاریخ شائع کریں2018 28 November گھنٹہ 15:06
خبر کا کوڈ : 381409

امریکی ادارے کی تیار کردہ رپورٹ ٹرمپ نے مسترد کردی

اپنی ہی حکومت کی تیارہ کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بیسویں صدی کے اختتام پر امریکہ کو صحت سے لے کر زراعت تک مختلف معاشی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا
امریکی ادارے کی تیار کردہ رپورٹ ٹرمپ نے مسترد کردی
امریکی صدر ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں اپنی ہی حکومت کی تیارہ کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

ٹرمپ نے مختلف وزارت خانوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ پر انتہائی غیر متوقع موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بالکل صحیح نہیں ہے اور وہ اس کو قبول نہیں کرتے۔
حکومت امریکہ نے گزشتہ جمعے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تازہ رپوٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ جسے امریکہ کے مختلف سرکاری ادارے تیار کرتے ہیں، چار سال میں ایک بار جاری کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بیسویں صدی کے اختتام پر امریکہ کو صحت سے لے کر زراعت تک مختلف معاشی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdce7z8xojh8vei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ