تاریخ شائع کریں۶ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۳۳
خبر کا کوڈ : 381281

ایران نے پوری دنیا کے مسلمانوں ہمارے خلاف جمع کرلیا ہے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے کہا
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسرائیل کو سرطانی پھوڑا اور جعلی حکومت قرار دیا اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو امریکہ کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے جو ہمارے لئے بے انتہا تشویش کا باعث ہے۔
ایران نے پوری دنیا کے مسلمانوں ہمارے خلاف جمع کرلیا ہے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اسلامی جمہوریہ ایران کو غاصب صیہونی حکومت اور امریکی تسلط پسندی کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسرائیل کو سرطانی پھوڑا اور جعلی حکومت قرار دیا اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو امریکہ کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے جو ہمارے لئے بے انتہا تشویش کا باعث ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے سے پیر کے روز کے درمیان منعقدہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں اسرائیل کو ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں سرطانی پھوڑا دوسری عالمی جنگ کے نتائج میں سے ایک ہے جسے مغربی ملکوں نے وجود عطا کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا تھا کہ آزادی اور بندگی کے مسئلہ پر عالم اسلام کا امریکہ سے اختلاف ہے اور مسلمانوں کو امریکہ کی بدمعاشی کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹ جانا چاہئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس