تاریخ شائع کریں2018 27 November گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 381280

امریکی صدر ٹرمپ کی چینی صدر کو نئی دھمکی

ٹرمپ نے چین درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا
اگر صدر شی جن پینگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو چین سے منگائی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس لگا دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی چینی صدر کو نئی دھمکی
امریکی صدر ٹرمپ نے چین درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

 خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ٹیکس کی ادائیگی کا نیا مرحلہ جلد شروع کر دیا جائے۔
ٹرمپ نے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مجوزہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدر شی جن پینگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو چین سے منگائی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس لگا دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے منگائی جانے والی اشیا پر ٹیکس کے نئے مرحلے کا آغاز یکم جنوری سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے چین کے خلاف نئے ٹیکس نظام میں چین میں بننے والے ایپل کمپنی کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کمپیوٹروں پر بھی ہو گا۔
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ٹرمپ نے رواں برس آٹھ مارچ کو چین سے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔

امریکہ اور چین اب تک ایک دوسرے کے خلاف تین سو ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر ڈیوٹی ‏عائد کر چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbw8bfgrhbw5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ