تاریخ شائع کریں2018 27 November گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 381279

24 گھنٹوں میں امریکہ میں 60 افراد ہلاک

تازہ واقعات میں کم سے کم اکسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستاون واقعات منظر عام پر آئے۔
24 گھنٹوں میں امریکہ میں 60 افراد ہلاک
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اکسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستاون واقعات منظر عام پر آئے۔
ریاست کنٹیکی، انڈیانا، میسوری، ایلینوائے، پینسلوانیا، لوئیزیانہ اور الاباما میں پیش آنے والے ان واقعات میں بیس افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ان واقعات میں اکتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہفتے سے اتوار کی رات ختم ہونے والے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ترانوے واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر بیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکہ میں آتشیں اسلحوں سے  فائرنگ میں ہر سال کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش کے خلاف قوانین سخت بنانے کے عوامی مطالبے کے باوجود طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی حکومت اور کانگریس، قانون سازی سے پہلو تہی کرتی آرہی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcjavethuqeo8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ