QR codeQR code

استقامت کی تقویت استکبار کی شکست کا باعث بنے گی

علماء اور دانشوروں نے شرکت کی اور انقلاب اسلامی کی ۴۰ سالہ استقامات پر روشنی

26 Nov 2018 گھنٹہ 21:07

وحدت کانفرنس میں شریک ۱۰۰ ممالک کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی اور انقلاب اسلامی کی ۴۰ سالہ استقامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا


استقامت کی تقویت استکبار کی شکست کا باعث بنے گی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ۳۲ ویں وحدت کانفرنس میں شریک ۱۰۰ ممالک کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی اور انقلاب اسلامی کی ۴۰ سالہ استقامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
آیت اللہ رئیسی "انقلاب کے چالیس سال"نامی نشست کی دوسرے حصے میں
دنیائے اسلا م کی خواص اور روشن فکر افراد بغیر لکنت کے استقامت محاذ کی حمایت کریں/ انقلاب کے چالیس سالوں میں حاصل ہونے والے نتائج کی تشریح
۳۲ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے اسٹاف رپورٹر کی خبر کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے "انقلاب کے چالیس سال" نامی نشست کے دوسرے میں جو آج شام ہوٹل آزادی تھران میں منعقد ہوئی، اپنی تقریر کے دوران پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت کی مبارک دیتے ہوئے کہا: میں تمام داخلی اور باہر سے آئے مہمانوں اور کانفرنس منعقد کرنے والوں خاص طور سے آیت اللہ اراکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آیت اللہ رئیسی نے رسول اکرم (ص) کی ولادت والے دن رہبر معظم انقلاب کی باتوں کی طرف اشارہ کیا اور انہیں بہت موثر سمجھتے ہوئے کہا: وحدت انقلاب اسلامی کی برکات میں سے ہے جو اساسی طریقہ کے عنوان سے حضرت امام خمینی (رہ) کے مورد توجہ و مورد تاکید رہی ہے اور حقیقت میں انقلاب اسلامی کی ہویت کا عنصر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 381104

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381104/استقامت-کی-تقویت-استکبار-شکست-کا-باعث-بنے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com