تاریخ شائع کریں2018 10 November گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 376085

امریکہ کی نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو فلسطین کی حمایت سے روکنا ہے

"ڈاکٹر امین حطیط" نے لبنان میں تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،
امریکہ کا مقصد فقط ایران کے میزائیل سسٹم پر مذکرات کرنا نہیں ہے بلکہ امریکہ ایران کے مضبوط دفاعی نظام، جو کہ اس ملک کی دفاع کا ضامن ہے، اس دفاعی نظام پر مذاکرہ کرنا چاہتا ہے
امریکہ کی نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو فلسطین کی حمایت سے روکنا ہے
امریکہ کی نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو فلسطین کی حمایت سے روکنا ہے

"ڈاکٹر امین حطیط" نے لبنان میں تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، امریکہ کی نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو فلسطین کی حمایت سے روکنا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ کو ان پابندیوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے، جس کی دو دلیلیں ہوسکتی ہیں،
پہلی دلیل، بہت سے ممالک نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کی ہے ،
دوم؛سعودی عرب نے امریکہ سے وعدہ کیا تھا کہ ایران کی کمی کو پورا کرے گا چاہے جتنا بھی نقصان برداشت کرنا پڑے، لیکن ایسا نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا امریکہ کا مقصد فقط ایران کے میزائیل سسٹم پر مذکرات کرنا نہیں ہے بلکہ امریکہ ایران کے مضبوط دفاعی نظام، جو کہ اس ملک کی دفاع کا ضامن ہے، اس دفاعی نظام پر مذاکرہ کرنا چاہتا ہے،کیوں کہ یہی نظام باعث بنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے ڈرتے ہے۔

لبنانی تجزیہ نگار نے اپنے بیان کے آخر میں کہا امریکہ ایران سے چاہتا ہے کہ ایران 40 سالوں کے دوران خطے میں حاصل کی جانے والی اسٹریٹجک طاقت کو امریکہ کے حوالے کردے تاکہ اس خطے میں وہ اپنی من مانی کرسکے اور مسلمانوں، بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کا کوئی یار و مددگار نہ ہو۔
https://taghribnews.com/vdcivqapwt1ayu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ