QR codeQR code

یمن کی انتہائی ابتر انسانی صورتحال پر خاموشی افسوسناک ہے

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے کہا

10 Nov 2018 گھنٹہ 18:30

یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔


ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے ویانا میں آسٹریا کے سابق صدر ہائینس فیشر سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں یمن کی انتہائی ابتر انسانی صورتحال پر مغربی ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے اور ایران پر دوبارہ اورنئی پابندیاں عائد کرنےکے ٹرمپ کے فیصلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کررہا ہے اور امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

آسٹریا کے سابق صدر ہائینس فیشر نے بھی علاقے اور خاص طور پر یمن کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ اس ملک کے عوام کی تباہی و بربادی کا باعث بنی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جنگ کو ختم کرانے کے لئے مواقع تلاش کئے جائیں۔

آسٹریا کے سابق صدر نے  ایران مخالف امریکا کی نئی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت پابندیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی یورپین فورم کے بائیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دورے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 376067

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/376067/یمن-کی-انتہائی-ابتر-انسانی-صورتحال-پر-خاموشی-افسوسناک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com