تاریخ شائع کریں2018 10 November گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 376061

ایرانی عوام ماضی کی طرح امریکی پابندیوں کو ناکام بنائے گی

صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس سے خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی عوام پر معاشی دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
ایرانی عوام  ماضی کی طرح امریکی پابندیوں کو ناکام بنائے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی عوام پر معاشی دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی عوام پر معاشی دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

سربراہی  اجلاس میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی بھی موجود تھے ۔ صدر حسن روحانی نے اس اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرکے اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکتا ۔ ایرانی عوام نے امریکہ کی تازہ ترین پابندیوں کو بھی ماضی کی طرح ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اقتصادی شعبہ میں عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔ امریکہ نے ایرانی بینکی نظام اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے پاس جتنے بھی تیر تھے وہ سب اس نے  ایرانی عوام کے خلاف استعمال کردیئے ہیں اب امریکیوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں گذشتہ 40 سال سے جاری ہیں ۔ جبکہ امریکہ کی جدید پابندیوں کو بھی عالمی برادری کی حمایت حاصل نہیں ہے اور امریکہ نے خود بھی کئی ممالک کو جدید پابندیوں سے مستثنی قراردیدیا ہے جو امریکہ کی ایرانی عوام کے مقابلے میں شکست اور ناکامی کا مظہر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceeq1s2bqmx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ