QR codeQR code

وحدت کی مخالفت کرنے والے یا جاہل ہیں یا دشمن کے آلہ کار

جامعہ مدرّسین کے رکن "آیت اللہ محمود رجبی" نے کہا

9 Nov 2018 گھنٹہ 20:13

ہر وہ شخص جس کی نگاہ اجتماعی و سیاسی ہوگی وہ عاقلانہ طور پر وحدت کی حمایت کرے گا، بر خلاف اس شخص کے جو جانتے بوجھتے دشمن کے مال و مطع کی خاطر مسلمانوں کر درمیان اختلاف اور تفرقہ ایجاد کرتا ہے۔


وحدت کی مخالفت کرنے والے یا جاہل ہیں یا دشمن کے آلہ کار

جامعہ مدرّسین کے رکن "آیت اللہ محمود رجبی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، قرآن اور حدیث کی روشنی میں وحدت اسلامی ایک اہم ترین مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اجتماعی و سیاسی حیات کا مسئلہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا مسلمانوں پر تسلّط حاصل کرنے کا آسان طریقہ تفرقہ ایجاد کرنا ہے اور اس وقت دشمن اپنی تمام تر توانائی مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنے پر صرف کر رہا ہے۔
آیت اللہ رجبی نے وحدت کانفرنس کے مخالین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افراد یا تو دین اور دینی تعلیمات سے آگاہ نہیں ہیں یا دشمن کے آلہ کار ہیں، کیوں کہ ہمیں کوئی بھی قرآنی آیت یا حدیث نہیں ملتی جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو ترویج دیتی ہے، ہر وہ شخص جس کی نگاہ اجتماعی و سیاسی ہوگی وہ عاقلانہ طور پر وحدت کی حمایت کرے گا، بر خلاف اس شخص کے جو جانتے بوجھتے دشمن کے مال و مطع کی خاطر مسلمانوں کر درمیان اختلاف اور تفرقہ ایجاد کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375776

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375776/وحدت-کی-مخالفت-کرنے-والے-یا-جاہل-ہیں-دشمن-کے-آلہ-کار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com