تاریخ شائع کریں2018 9 November گھنٹہ 17:14
خبر کا کوڈ : 375740

امریکا کی نسبت عالمی سطح پر نفرتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے کہا
عالمی سطح پر امریکی طاقت روز بروز زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے اور امریکا کے سلسلے میں اقوام عالم کی نفرتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
امریکا کی نسبت عالمی سطح پر نفرتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکی طاقت روز بروز زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے اور امریکا کے سلسلے میں اقوام عالم کی نفرتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں چار نومبر عالمی سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن اور تہران میں امریکی سفارتخانے یا جاسوسی کے اڈے پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں کا ذکرکیا اور کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا میں پہلی بار امریکا کی ہیبت کا بت پاش پاش کیا اور ایک سپر پاور کے طور پر امریکا کی حیثیت کو خاک میں ملادیا۔

تہران کے  خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی گذشتہ چالیس برسوں کی پابندیوں اور دھمکیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام آج اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوگئے ہیں اور اقتصادی، سیاسی اور سائنسی میدانوں میں بھی خود مختار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایرانی عوام سے محاذ آرائی کے دوران امریکا کو ہمیشہ شکست ہو‏ئی ہے کہا ایران کے خلاف اب امریکی پروپیگنڈے کا کوئی اثر نہیں ہے اور اس وقت عالمی سطح پر امریکا کے تئیں نفرتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف بحرین کی شاہی عدالت کے ظالمانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آل خلیفہ حکومت کے سیاہ کارناموں میں ایک اور سیاہ باب کا ا ضافہ ہے۔ انہوں نے یمن کے عوام پر وحشیانہ بمباری اور حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔
https://taghribnews.com/vdcfjtdmxw6deea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ