QR codeQR code

لاس اینجلس شہر میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

مسلح شخص نے کلب میں داخل ہوکر ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ

9 Nov 2018 گھنٹہ 11:59

مسلح شخص نے کلب میں داخل ہوکر ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں واقع’ تھاؤزنڈ اوکس‘ بار میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلا دیں جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں لگ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا امریکی بحریہ کا سابق اہل کار نکلا جس کی شناخت این ڈیوڈ لانگ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق وقوعہ کے وقت نائٹ کلب میں مقامی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کالج نائٹ جاری تھی۔

حکام کے مطابق مسلح شخص نے کلب میں داخل ہوکر ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بار سے ایک مشتبہ شخص بھی مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ حملہ آور ہے اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنے حملہ آور نے کلب میں داخل ہوتے ہی پہلے ڈورمین اور پھر کیشئر پر فائرنگ کی اور پھر اسموک گرینیڈ پھینک کر ڈانس فلور پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے سینتالیس ہزار واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تئیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 375654

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375654/لاس-اینجلس-شہر-میں-فائرنگ-سے-13-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com