QR codeQR code

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ساتھ نہیں دیں گے

عراق ہرگز ایران کے خلاف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا

7 Nov 2018 گھنٹہ 14:38

ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اورعراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.


عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق ہرگز ایران کے خلاف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

عراق کے  وزیراعظم عادل عبدالمہدی گزشتہ روز بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے. انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اورعراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.

عراق کے  وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امریکی ناظم الامور سے گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ عراق کے سنیئر ماہرین قانون اور عالمی امور کچھ مدت سے امریکی اور ایرانی فریقین کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں.

وزیراعظم عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا مذاکراتی وفد موثر نتیجے پر پہنچنے کے لئے پُرامید ہے جس کا مقصد عراق کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی پابندیوں کے نظام کا حصہ نہیں بنناہے.


خبر کا کوڈ: 375329

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375329/ایران-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-کا-ساتھ-نہیں-دیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com