تاریخ شائع کریں2018 7 November گھنٹہ 13:02
خبر کا کوڈ : 375323

امریکہ نے ثابت کردیا وہ کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر امریکی پابندیوں کو ظالمانہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتا ہے۔
امریکہ نے ثابت کردیا وہ کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر امریکی پابندیوں کو ظالمانہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے حمایت و تائید کی تھی لیکن امریکہ یکطرفہ طور پر اس سے علیحدہ ہو گیا اور اپنے اس عمل سے امریکہ نے دکھا دیا کہ وہ کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ حتی امریکی صدر ٹرمپ ان ممالک کے خلاف بھی غلط زبان استعمال کرتے ہیں جنہوں نے امریکہ کو 500 ارب ڈالر کی امداد دی اور امریکہ سے  110 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدے۔

علی لاریجانی نے علاقے میں ایران کے خلاف بننے والے چھوٹے اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی جرات نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdccipq112bqm18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ