تاریخ شائع کریں2018 7 November گھنٹہ 12:52
خبر کا کوڈ : 375321

امریکہ کو حق حاصل نہیں چین اور ایران کے روابط میں خلل ایجاد کرے

چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران سے ہمارے تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھے
چینی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چُن ینگ نے امریکہ کی جارحانہ پالیسی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ چین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قانونی اور شفاف ہیں لہذا ان کی عزت کی جائے.
امریکہ کو حق حاصل نہیں چین اور ایران کے روابط میں خلل ایجاد کرے
چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران سے ہمارے تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھے۔

چینی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چُن ینگ نے امریکہ کی جارحانہ پالیسی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ چین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قانونی اور شفاف ہیں لہذا ان کی عزت کی جائے.

چینی دفترخارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران مخالف پابندیوں سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے لہذا ہم اپنی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کریں گے.

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لئے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

یاد رہے کہ چینی ترجمان نے گزشتہ روز ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.
https://taghribnews.com/vdcaumne649n0e1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ